حرا فاونڈیشن اسکول کے طالب علم کا پورے پاکستان میں سے تین اور دنیا بھر کے ۷۵ ہونہار طلبا میں انتخاب | Hira Foundation School
INFO@HIRAFOUNDATION.COM +92 21-35040933 / 35123221 / 35123007

Dated: Saturday, April 28, 2018

حرا فاونڈیشن اسکول کے طالب علم کا پورے پاکستان میں سے تین اور دنیا بھر کے ۷۵ ہونہار طلبا میں انتخاب

حرافاونڈیشن اسکول شعبہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے ہونہار طالب علم محمد ربیع خان بن مولانا محمد نجیب خان صاحب کا انتخاب ان خوش نصیب طلبا میں ہوا ہے جو اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے شعبہ یوتھ فارم کے زیر اہتمام استنبول میں ہونے والے ماڈل او آئی سی میں شریک ہوں گے۔

الحمد للہ حرافاونڈیشن اسکول سے طالب علم محمد ربیع خان کی ماڈل او آئی سی میں نمائندگی اساتذہ اور انتظامیہ سب کے لیے یکساں فخر کا باعث ہے خاص طور پر شعبہ عربی کے اساتذہ کی محنت و کوشش کا ثمر ہے۔ محمد ربیع خان کا کہنا ہے کہ انتخاب کے دوران عربی زبان میں انٹرویو اور اسرائیل و فلسطین کے دقیق مسائل پر بحث کرنا ایک چیلینج ضرور تھا لیکن اللہ کے فضل و کرم اور اساتذہ کی محنت اور دعاؤں کی بدولت یہ موقع نصیب ہوا ۔

اسرائیل اور فلسطین کے مسائل کے حوالے سے ماڈل او آئی سی کے طور منعقد کی جانے والی یہ کانفرس ۲۶ سے ۳۰ اپریل کے درمیان ترکی استنبول میں رکھی جارہی ہے جس میں پوری دنیا کے منتخب طلبا کو ان دو ممالک کے مسائل پر عربی زبان میں بات کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔ اللہ رب العزت اس کاوش کو پوری امت مسلمہ کے لیے خیر کا باعث بنائے آمین

Comments Off on حرا فاونڈیشن اسکول کے طالب علم کا پورے پاکستان میں سے تین اور دنیا بھر کے ۷۵ ہونہار طلبا میں انتخاب