حضرت شیخ صاحب ایوارڈ رپورٹ | Hira Foundation School
INFO@HIRAFOUNDATION.COM +92 21-35040933 / 35123221 / 35123007

Dated: Saturday, July 5, 2014

اسلامک  بینکنگ(غیرسودی بینکاری) کو  آسان اورشرعی تقاضوں کے مطابق دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے والے شیخ الاسلا م حضرت مولانامفتی محمد تقی عثمانی  زیدمجدھم(نائب صدر جامعہ دارالعلوم کراچی)کے اعزازات میں ایک اور شاندار ایوارڈ کا اضافہ ہوا۔

  22جون2014ء کو جدہ میں ہونے والے اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 39 ویں سالانہ اجلاس کے موقع  پر ان کی اسلامک  بینکنگ اور فائنانسنگ کے فروغ کے علاوہ شریعت اپیلٹ ٹربیونل کے جج کےطور پر سود کے خلاف انجام دی گئی گراں قدر تعلیمی اور پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں اسلامکبینکنگ اور فائنانسنگ2014 کا ر یوارڈ  پیش کیاگیا۔

واضح رہے کہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ آرگنائز یشن فاراسلامک فائنانشل انسٹی ٹیوشنز کی شریعہ اسٹینڈرڈ کونسل کے سربراہ بھی ہیں،اس سالانہ ر یوارڈکا فیصلہ کرنے والی کمیٹی میں دنیا بھرکےممتاز ماہرین اور اسکالرز شامل تھے،اس کمیٹی نےمتفقہ طور پر مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کو اس ایوارڈکا حقدار قرار دیا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکرہے کہ شیخ الاسلا م  مفتی محمد تقی عثمانی  صاحب نے انعام میں پیش کی گئی خطیر رقم حراء فاؤنڈیشن اسکول کےتعمیراتی کام  کے لیے  عطیہکردی۔ اس عطیہ کے اعلان پر حرا ءفاؤنڈیشن اسکول کے ناظم  ڈاکٹرمولانا محمد عمران اشرف عثمانی صاحب نےنائب صدر جامعہ دارالعلوم کراچی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اوران کی علم دوستی کے اس اقدام کو سراہااور اسلامک  بینکنگ کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے کےعلاوہ اسلامک اسکولز کےفروغ میں بھی ان کی اس جیسی عملی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا،ناظم حراءفاؤنڈیشن اسکول نے مزید اس بات کا یقین دلایا کے یہ رقم حرا ءفاؤنڈیشن  اسکول کے تعمیراتی کام  کے علاوہ تعلیمیمعیار کے فروغ کے ساتھ ساتھ دیگر بہترین مقاصد کے لیے  خرچ کی جا‎ئےگئی۔

اللہ پاک حضرت شیخ صاحب زیدمجدھم کا سایہ عافیت و سلامتی کے ساتھ قائم رکھیں اور ان کی مساعیٔ جمیلہ کو قبول فرمائیں آمین۔

 

جمیل الرحمٰن سیف

 استاذوایڈمن مینیجر

حراءفاؤنڈیشن اسکول

Comments Off on حضرت شیخ صاحب ایوارڈ رپورٹ