بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حرا فاونڈیشن اسکول
جامعہ دارالعلوم کراچی
سرگرمی براۓمسجد
مورخہ ۲۵ مارچ ۲۰۱۷ بروز ہفتہ ایس ایل ون ،ایس ایل ٹو کے بچوں کو جامعہ دارالعلوم کراچی کی مسجد کا دورہ کروایا گیا ،اسکول سے مسجد تک کا سفر مکمل نظم و ضبط کے ساتھ شروع ہوا ،مسجد میں داخل ہونے کے بعد بچوں نے جوتے سلیقے سے اتارے اور قطار کی صورت میں دعا پڑھتے ہوۓمسجد کے ہال میں صفوف بنا کر بیٹھے جہاں انھیں مسجد کی اہمیت کے بارے میں کچھ اس طرح بتایا گیا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے ،اسمیں زیادہ سے زیادہ اللہ کا ذکر کرنا چاہیۓ،شوروغل،فضول کام اور لا یعنی گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیۓ۔
بعد ازاں چند بچوں کو مؤذن ،امام،مبلغ وخطیب کاروپ اختیار کروایا گیا ،ابو بکر نے اذان دی اور حسنین معاویہ نے اذان کے بعد کی دعا پڑھکر سنائی،بلال نے بصورت مبلغ نماز کی اہمیت اجاگر کی جبکہ ابوبکر نے بصورت خطیب مسجد کی اہمیت پر روشنی ڈالی نیز دعاؤں کا بھی اہتمام کروایا گیا تاکہ بچوں میں مسجد کی اہمیت و آداب ،نماز کا شوق اور ذکرو اذکار کا جذبہ بچپن ہی سے پیدا ہو جاۓ۔
سرگرمی کے آخر میں محترم جمیل الرحمٰن صاحب نے دعا کرائی،اللہ تعالیٰ ہماری یہ سرگرمی قبول فرماۓ۔آمین
شعبہ قرآن

Recent Projects