INFO@HIRAFOUNDATION.COM +92 21-35040933 / 35123221 / 35123007

تیرے احساں دیکھوں

 

by Ms. Johar Ibad

 

تیرا کرم ، تیری عطا، تیرے احسان دیکھوں
میں کون کون سی ادا میر ے مہربان دیکھوں

تیرا ہی جَلوہ نظر آتا ہے چاروں جانِب
زمیں دیکھوں یا پھر اُوپر آسماں دیکھوں

تیرے بندے تیرے احکام کو نہیں مانیں
مگر میں تیرا صبَر تیرا اِطمیناں دیکھوں

فقط ہے سلطنت قائم تیری ازَل تا اَبد
نہ تیرے جیسا کو ئی اور حکمراں دیکھوں

الٰہی مشکِلوں میں جب بھی پکاروں تجھ کو
میں ساری مشکلیں ہوتی ہوئی آساں دیکھوں

زمانہ جب بھی ستاتا ہے تُو بچاتا ہے
ہمیشہ تیری ہی ہستی میں نگہباں دیکھوں

میرے اللہ تیرا احسان ہے یہ جوہر پہ
ہر ایک لمحہ تیرا اُس پہ ہی دھیاں دیکھوں


Got Something To Say:

Your email address will not be published. Required fields are marked *



*
*